۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مظاهری

حوزہ / آیت اللہ العظمی مظاہری نے کہا: غزہ میں اسپتال پر غاصب صہیونی حکومت کے شرمناک حملے نے دنیا میں انسانی ضمیر اور اخلاق کو مردہ کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے سرپرست آیت اللہ مظاہری نے اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

غاصب اور سفاک حکومت اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے حالیہ ہولناک اور افسوسناک واقعات گزشتہ 70 سال سے ملت فلسطین پر ظلم و ستم کا تسلسل ہیں لیکن گزشتہ رات غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں پر بمباری کہ جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے، نے دنیا بھر میں انسانی ضمیر اور اخلاق کو مردہ کر دیا ہے۔

فلسطین اور قدس ہرگز اس ظلم کو فراموش نہیں کریں گے اور اگر اس ظلم پر خاموش حکومتیں غاصب اور جرائم پیشہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گی تو اس سے بھی بڑا سانحہ پیش آئے گا۔ جو انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

سرسخت انتقام لینے والے خدا کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ مسلمانوں کو امن و عزت و سربلندی عطا کرے اور غاصب و ظالم صہیونی حکومت کو نابود کرے۔

وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ.

حسین المظاهری

2 ربیع‌الثانی 1445ھ / 17 اکتوبر 2023ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .